ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں کورونا مثبت پایا گیا نوجوان مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہے۔ جب نوجوانوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی تو ڈاکٹروں نے اسے پھول مالا پہنا کر الوداع کیا۔ ڈاکٹروں کی مدد سے کورونا کو شکست دینے والے نوجوان نے بھی معاشرے کو آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 مارچ کو کیرانہ رہاشی نوجوان کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر کے سی ایچ سی شاملی میں قرنطین کیا گیا تھا۔
نوجوان دبئی سے واپس لوٹا تھا۔ اس نے اپنی بخار کی خبر خود سرکاری ڈاکٹر کو دی تھی۔ جب اس کا جانچ کیا گیا تو وہ کورونا مثبت پایا گیا اور اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھ کر علاج شروع کیا گیا۔