اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل - ضلع پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا

ضلع بہرائچ میں سوشل میڈیا گروپوں میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بہرائچ: 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل
بہرائچ: 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل

By

Published : Jun 15, 2020, 3:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے کوتوالی دیہات میں تعینات ایک پولیس اہلکار سریندر سنگھ کا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سریندر کو ایک شخص سے 5000 روپے لیتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔

بہرائچ: 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل

اس سلسلے میں ضلع پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے معطل کردیا ہے اور معاملے کی جانچ سرکل آفیسر شہر ٹی ای دوبے کو سونپی ہے-

پولیس اہلکار پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ یہ رقم کسی شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ میں پھنسانے کے مقصد سے لی گئی اور جس کو پھنسانے کی بات کہی گئی اس شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے پھنسایا بھی گیا ہے۔

اس پورے معاملے کی تفتیش کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اس پر نظرثانی کریں گے، تفتیش میں جو اس معاملے میں ملوث پایا جاتا ہے ان سبھی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ملزم کو انچارج انسپکٹر لائن کی نگرانی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details