اردو

urdu

ETV Bharat / state

نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے شہر کے چارو نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر کے خلاف (پیسہ نہیں دینے، حاملہ خاتون کو داخل نہیں کرنے اور بچے کی موت کے معاملے میں) غیر ارادتاً قتل کا کیس درج کیا ہے۔

a case has been registered against the director of a nursing home in pratapgarh uttar pradesh
نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر کے خلاف غیر اردتا قتل کا کیس درج

By

Published : May 18, 2020, 6:22 PM IST

ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ امیش کمار موریہ نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی حاملہ اہلیہ کو شہر کے چارو نرسنگ ہوم میں زچگی کے لیے لائے تھے جہاں ان کی اہلیہ کو آپریشن روم میں لے جانے کے بعد نرسنگ ہوم سے انہیں باہر کر دیا گیا کیونکہ ان کے پاس جمع کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

وہیں خاتون کی اطلاع پر سی او سٹی ابھے پانڈے و سی ایم او ڈاکٹر اے کے شری واستوا پہنچے اور پولیس اہلکاروں نے زچہ کو دہلہ موُ واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کے یہاں بچہ کی پیدائش ہوتے ہی موت ہوگئی۔ جبکہ زچہ کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ شکایت پر نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اتل شری واستوا کے خلاف غیر ارادتا قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details