پولیس سرکل افسر پونم سروہی نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی حاجی اکرام قریشی اور ان کے بیٹے عبید قریشی نے جمعہ کو ہاٹ اسپاٹ علاقے میں بھیڑ اکٹھا کی تھی۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کی سختی کے باجود ڈبلیو ایچ او اور وزارت داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی اندیکھی کرتے ہوئے راشن تقسیم کیا۔
مرادآباد: ایس پی رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوراہے پر بھیڑ اکٹھا کرنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی حاجی اکرام قریشی اور ان کے بیٹے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی حاجی اکرام اور ان کے بیٹے عبید قریشی کے خلاف دفعات 188،269،270 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے ہاٹ اسپاٹ علاقے میں لاک ڈاؤن کے پروٹوکول کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے دفتر میں خاندانی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے راشن وغیرہ تقسیم کرنے کے لیے بھیڑ اکٹھا کی۔
پولیس نے انہیں جب سمجھانے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ہماری صدیوں سے چلی آرہی خاندانی روایت ہے۔ جسے وہ ملتوی نہیں کرسکتے۔ ہر برس کی طرح غریبوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ رکن اسمبلی کے ساتھ ان کے بیٹے بھی تھے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔