اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: غیر قانونی گوشت کاروبار کے الزام میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ 'انہیں اطلاع ملی تھی کہ چھوٹاوالا میں غیر قانونی طریقے سے گوشت کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گوشت برآمد کیا ہے۔'

سہارنپور: غیر قانونی گوشت کاروبار کے الزام میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج
سہارنپور: غیر قانونی گوشت کاروبار کے الزام میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : May 10, 2020, 3:39 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں غیر قانونی طریقے سے گوشت کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گوشت برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'گزشتہ رات سہارنپور کے تھانہ منڈی کے محلہ چھوٹاوالا میں غیر قانونی طریقے سے شرپسند عناصر کے ذریعہ بڑے پیمانے پر گوشت فروخت کرنے کا کام کیا جارہا تھا۔'

سہارنپور: غیر قانونی گوشت کاروبار کے الزام میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج

معاملے کی اطلاع پر تھانہ انچارج پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور بڑی تعداد میں گوشت برآمد کر لیا۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ 'انہیں اطلاع ملی تھی کہ چھوٹاوالا میں غیر قانونی طریقے سے گوشت کا کاروبار چل رہا ہے۔ پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گوشت برآمد کیا ہے اور جانور بھی برآمد ہوئے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ '18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details