ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے کوتوالی علاقہ کے موضع بہیڑی اور کپوری کے درمیان ایک کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔ موقع پر پہنچی پولس نے مقامی لوگوں کی مدد سے کار میں سوار دو لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا۔
بے قابو کارنہرمیں گری - موضع بہیڑی اور کپوری
سپاہی وشال اور کلدیپ نے گاوں والوں کی مدد سے کار میں سوار دونوں بھائیوں کو باہر نکالا۔
بے قابو کار نہر میں گری
ضلع شاملی کے تھانہ جھنجھانہ کے گاوں اون کے باشندہ تیج پال کے بیٹے دیپک اور اس کا چھوٹا بھائی نکھل اپنی کار سے روڑکی جارہے تھے اسی دوران دیپک کے پاس فون آیا جس پر بات کرتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوگئی اور سیدھے نہر میں جاگری۔
حادثہ کے وقت نہر کے کنارے سے پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی، پولیس اہلکار وشال اور کلدیپ نے گاوں والوں کی مدد سے کار میں سوار دونوں بھائیوں کو باہر نکالا۔