سہارنپور کے قصبہ بہٹ کے ایک خاندان نے ایس ایس پی کے یہاں پہنچ کر بتایاکہ ان کی لڑکی کو گزشتہ چار روز قبل گاؤں کے دبنگوں نے اغو کرلیا تھا۔ رپورٹ درج کرانے کے باوجود بھی پولیس ان کی بیٹی کو برآمد نہیں کرسکی ہے۔
انہوں نے پورے واقعہ میں گرام پردھان کی ملی بھگت کا الزام عائد کیاہے۔ انہوں نے ایس ایس پی سے ان کی بیٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔