ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تحصیل نانپارہ کے ایک 6 سالہ معصوم اویس عدنان نے اپنے جیب خرچ کی رقم جس کو وہ طویل عرصے سے ایک گولک میں جمع کررہا تھا، آج اس نے گولک کو توڑ کر 5100 روپے وزیر اعلی ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے لیے نانپارہ ایس ڈی ایم رام آسرے ورما کے سپرد کیا۔
وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 6 سالہ بچے نے تعاون کیا
ضلع بہرائچ میں ایک 6 سالہ بچے نے اپنی جیب خرچ سے جمع کی گئی رقم کو ایس ڈی ایم کے ذریعہ وزیراعلی ریلیف فنڈ میں جمع کیا۔
بچے کی اس کام سے لوگ تعریف کر رہے ہیں، ریٹائرڈ بینک منیجر منوج کمار تیواری نے بچے کو میٹھائی کھلا کر اسے شاباشی دی۔ اویش عدنان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'اس نے کئی ماہ سے عید کے لیے یہ روپے جمع کررہا تھا، ملک میں یہ بیماری پھیل رہی ہے لوگ پریشان ہیں، لہٰذا وہ غریبوں کی مدد کے لیے اپنا پیسہ دے رہا ہے۔ عدنان نے کہا کہ 'اب ہم عید نہیں منائیں گے جب تک کہ ہمارے ملک سے اس مہلک بیماری کا خاتمہ نہ ہو جائے۔
عدنان نے بتایا کہ 'اس کے والد ایک صحافی ہیں اور وہ بھی ہمیشہ دوسروں کی مدد کیا کرتے ہیں میں انہیں سے متاثر ہوکر غریبوں کی مدد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔