اردو

urdu

ETV Bharat / state

PAC Jawan Death وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر تعینات پی اے سی جوان کی مشتبہ حالت میں موت

لکھنؤ کے رما بائی میں واقع (پرووینشل آرمڈ کانسٹیبلری) پی اے سی کیمپ میں ایک 25 سالہ جوان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔ PAC Jawan Found Dead In Lucknow

By

Published : Jan 21, 2023, 12:43 PM IST

Etv Bharat
پی اے سی جوان کی مشتبہ حالت میں موت

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے رمابائی میں پرووینشل آرمڈ کانسٹیبلری (پی اے سی) کے ایک جوان کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جس گاڑی سے جوان ڈیوٹی سے کیمپ آیا تھا اسی گاڑی سے اس کی لاش خون میں لت پت ملی۔ اطلاع موصول ہونے پر آشیانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پی اے سی جوان کے لواحقین کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔ وپن اس وقت وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر تعینات تھا۔ لکھنؤ کے رمابائی میں جمعہ کی شام پراونشل آرمڈ کانسٹیبلری ( پی اے سی) کیمپ میں جمعہ کی شام پی اے سی جوان وپن کمار (25) کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے، علیگڑھ کے تھانہ جکھیر کے انڈلا میں واقع تہرا کے رہنے والے وپن کمار سنہ 2021 بیچ کا پی اے سی کانسٹبل تھا، وہ پی اے سی کی 12 ویں بٹالین میں تعینات تھا، وپن کمار رمابائی میں واقع پی اے سی کیمپ میں رہتا تھا اور گزشتہ ایک مہینے سے وپن کی ڈیوٹی وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر تھی۔

انسپکٹر آشیانہ اجے پرکاش مشرا نے بتایا کہ وپن ہفتہ کی صبح ڈیوٹی پر گیا تھا۔ شام چھ بجے ڈیوٹی کے بعد وہ سرکاری گاڑی میں کیمپ پہنچا۔ تھوڑی دیر کے بعد گاڑی کے اندر سے فائرنگ کی آواز آئی۔ جب ساتھی کانسٹبل نے دیکھا تو وپن کمار خون میں لت پت پڑا تھا، ساتھی کانسٹبل اور افسران اسے ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وپن کی موت کچھ دیر پہلے ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قتل، حادثہ یا خودکشی ہے ان پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔ کانسٹیبل کی موت INSAS رائفل سے ہوئی ہے۔ فرانزک ٹیم نے تفتیش کے لیے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ فنگر پرنٹس بھی لیے گئے ہیں۔ فی الحال پولیس قتل، حادثہ اور خودکشی کے پہلو سے تفتیش کر رہی ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد اعلیٰ حکام قتل کے امکان کو یکسر مسترد کر رہے ہیں۔ حادثے یا خودکشی کا امکان زیادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Two Jawans Suicide In Sriharikota ستیش دھون اسپیس سینٹر میں دو سی آئی ایس ایف جوانوں کی پراسرار موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details