اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشکل سوالات کو آسان انداز میں پیش کرنے والی طالبہ پر خاص رپورٹ

ریاست اتر پردیش کے بجنور کی ہونہار طالبہ نے لاک ڈاؤن میں تعلیم کی کم ہوتی رفتار دیکھ کر ریاضی کے مشکل سوالات کو حل کر کے اس کا ویڈیو یوٹیوب پر روزانہ اپلوڈ کررہی ہے جس سے سینکڑوں طلبہ و طالبات گھر بیٹھے مفت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

مشکل سوالات کو آسان انداز میں پیش کرنے والی طالبہ پر خاص رپورٹ
مشکل سوالات کو آسان انداز میں پیش کرنے والی طالبہ پر خاص رپورٹ

By

Published : May 29, 2020, 8:55 PM IST

Updated : May 30, 2020, 9:19 AM IST

بجنور کی اس ہونہار طالبہ کا نام حیا ہے اور وہ شہر کی سینٹ میری اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

حیا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس نے سوچا کہ جس طرح لاک ڈاون میں ہر چیز کی رفتار دھمی پڑگئی ہے اس سے ایجوکیشن بھی متاثر ہے۔

ایسی صورتحال میں تمام طلباء و طالبات کہیں کمزور نہ رہ جائیں اسی مقصد سے حیا نے یوٹیوب پر 'نیو بیسک لرننگ' کے نام سے ایک چینل بنایا ہے۔

مشکل سوالات کو آسان انداز میں پیش کرنے والی طالبہ پر خاص رپورٹ

اپنے چینل پر حیا روزانہ نویں جماعت کے ریاضی و سائنس کے مشکل سوالات کو حل کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہے تاکہ طلباء اس سے اتفادہ کر سکیں۔

حیا کےاس قدم سے سینکڑوں طلبہ و طالبات لاک ڈاؤن میں گھر میں اچھی طرح سے تیاری کر رہے ہیں تاکہ آئندہ امتحان میں اچھے نمبرات سے کامیاب ہوسکیں۔

Last Updated : May 30, 2020, 9:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details