پولیس نے کہا کہ دھولانا علاقے کے سالے پور کوٹلہ کے باشندہ مہربان کی بیٹی گلفشا کی اتوار کو شادی تھی۔ میرٹھ ضلع کے ننگلا گاوں سے بارات آئی تھی۔ شادی کے بعد باراتیوں کو لیکر دیر رات گیارہ بجے پک اپ گاڑی میں سوار باراتی گاوں واپس آرہے تھے کہ بلندشہر روڈ پر صادق پور گاوں کے نزدیک تیز رفتار کینٹر نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ ٹرک اتنی شدید تھی کہ پک اپ گاڑی پلٹ گئی اور 9 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد کینٹر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ مرنے والوں میں بیشتر بچے ہیں۔
سڑک حادثے میں متعدد باراتی ہلاک - باراتی
ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپڑ کے حافظ پور علاقے میں ہوئے ایک شدید سڑک حادثہ میں 9باراتی ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے میں متعدد باراتی ہلاک
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو الگ الگ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی لاشیں سڑک پر ہی پڑی تھیں۔