اس مہم کا مقصد لوگوں میں خواتین کے متعلق قوانین کی معلومات کو فراہم کرنا اور اوباش قسم کے نوجوانوں پر شکنجہ کسنا ہے۔ لڑکیوں سے چھیڑخانی کرنے والوں کو ریڈ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔
اترپردیش میں تحفظ خواتین مہم کا آغاز اس تعلق سے بارہ بنکی پولس لائین کے آڈیٹوریم میں ایس پی اجے کمار ساہنی کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں تمام پولس اہلکاروں کے ساتھ خاتوں پولس اور اینٹی رومیو سیل کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
اس دوران ایس پی نے انہیں خواتین جرائم کے تئیں سختی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کی اس مہم میں تمام اسکول اور کالجز میں بیداری پروگرام چلائے جائیں گے اور لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس ٹپس کے ساتھ قانون کی معلومات بھی فراہم کرائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین پر ہونے والے جرائم کو روکنے کے لئے پہلی مرتبہ جرم کرنے والوں کو ریڈ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس میں ان کی شناخت درج کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائے گا۔