اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سنیچر کے روز 125 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان مریضوں میں 78 مریض تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔
ریاست بھر میں اب تک 10813 افراد میں کورونا وائرس جیسے علامات پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 31072 افراد آبزرویشن میں رکھے گئے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کورنٹائین میں 10234 افراد بھرتی ہیں۔ وہیں 66764 افراد نے 28 روز کے آبزرویشن پیریئڈ پورا کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کی جانچ کے لیے اب تک 28484 سیمپل بھیجے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 27262 نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ 97836 مسافر الگ الگ جگہوں سے اب تک اتر پردیش آئے ہیں۔ ریاست کے بستی، وارانسی، بلند شہر، کانپور، لکھنؤ، میرٹھ، مرادآباد اور آگرہ سے کل 14 افراد کی موت ہو چکی ہے۔