علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اےایم یو) کے مختلف کورسز کے 97 طلبہ کو آن لائن کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (ٹی پی او) کے مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لیے منتخب کروایا۔ کورونا وبا کی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کی مختلف کمپنیوں میں بھی ملازمت کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اس دوران خاصی تعداد میں لوگوں کو نوکری چھوڑنی پڑی۔
وہیں ابھی بھی تعلیم یافتہ اور ہنر مند کو نوکریاں نہیں مل رہی ہے۔ ایسے مشکل وقت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر نے یونیورسٹی طلبہ کے لیے آن لائن کیمپس پلیسمینٹ مہم کے دوران مختلف کمپنیوں میں تقریباً سو طلبہ و طالبات کو ملازمت اور انٹرنشپ کے لیے منتخب کروایا۔
اے ایم یو مینجمنٹ، سائنسز، انجینئرنگ، کامرس وغیرہ کے 97 طلبہ کو حالیہ دنوں میں منعقدہ آن لائن کیمپس پلیسمنٹ مہم میں مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لیے منتخب کیا جن میں آئی بی ایم، مرسر، ریفی، سافٹ نائس، انفوسس، عظیم پریم جی فاؤنڈیشن وغیرہ شامل ہیں۔