ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔
مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سکریٹری کے ساتھ ہی دیگر 21 عہدوں کے لیے 70 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے صدر کے لیے 6 چھے اور سیکریٹری کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ سبھی امیدواروں نے بار ایسوسی ایشن کا انتخاب جیتنے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔
مرادآباد بار ایسوسی ایشن انتخابات مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 91 فیصدی ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ دو ہزار ووٹوں میں سے 1،829 ووٹ ڈالے گئے، ووٹنگ کے لیے 25 بوتھ بنائے گئے تھے۔
حلانکہ ووٹنگ کے دوران شور شرابہ بھی رہا بار ایسوسی ایشن کے ووٹ ڈالے جانے کے دوران سیاسی رنگ بھی اس وقت دیکھنے کو ملا جب راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ویر سنگھ اور سابق رکن اسمبلی انیس الرحمٰن اور ڈی پی یادو کے ساتھ ہی بلاک ہیڈ اور مرادآباد میونسپل کارپوریش کی رکن شیریں گل جیسے متعدد لوگوں نے مرادآباد بار ایسوسی ایشن کے لیے ووٹ کیا۔