ضلع غازی آباد میں کل 20 ہاٹ اسپاٹ علاقے ہیں، اس کے علاوہ غازی آباد کا پورا علاقہ گرین زون میں ہے۔
غازی آباد میں کورونا کے 9 نئے کیسز - کورونا مریضوں کی کُل تعداد 217 ہو گئی
اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں کورونا کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی کُل تعداد 217 ہو گئی ہے تو وہیں اب تک کورونا کے 175 مریض مکمل طور پرصحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
غازی آباد میں کورونا کے 9 نئے کیسز
ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ غازی آباد میں بھی کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی اب تک کُل تعداد 217 ہو گئی ہے۔
ہفتے کے روز محکمہ صحت کو مجموعی طور پر 231 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 9 مزید کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب تک 217 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ غازی آباد میں فعال کورونا مثبت مریضوں کی کُل تعداد 40 ہے۔