پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش نے ہفتہ کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس پیلی بھیت جارہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ صبح دو بج کر پچاس منٹ پر سیرامئو شمالی علاقے کے باری بجیا گاؤں کے قریب دونوں گاڑیوں میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔
حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو خواتین اور پانچ مردوں کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے دوران ایک بچے کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔