ان راتوں میں مسلمان کثرت سے نفل نمازوں کا اہتمام، دعائیں، ذکر و اذکار اور قرآن مجید کی تلاوت و تراجم پر بھی غور و فکر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان راتوں میں توبہ و استغفار بھی کیا جاتا ہے۔
شب قدر کے موقعے پر مختلف پروگرام ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ایک مسجد ایسی بھی ہے جہاں شب قدر کا اہتمام کچھ مختلف انداز میں کیا جاتا ہے۔
یہاں درس قرآن اور مخصوص نماز و اذکار کے ساتھ ہی مراقبے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
معروف اسکالر اور داعی اسلام ڈاکٹر عبداللہ طارق کی سربراہی میں پانچ طاق راتوں میں بڑی تعداد لوگ شرکت کرتے ہیں۔
ملک کے معروف اسلامی اسکالر اور داعی اسلام ڈاکٹر عبداللہ طارق نے عام مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے رامپور میں شب قدر کی مناسبت سے کئی اہم پروگرام بھی مرتب کئے ہیں۔
ڈاکٹر عبداللہ طارق رامپور کی ایک مسجد میں لوگوں کو جمع کرکے درس قرآن دیتے ہیں ساتھ ہی کچھ مخصوص نمازوں اور دعاؤں و ازکار کا بھی اہتمام کراتے ہیں۔
ان کے پروگرام کا جو ایک سب سے دلچسپ حصہ ہے وہ مراقبہ یا میڈیٹیشن۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے ذریعے بندے کا تعلق اس کے رب سے مضبوط کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔