مظفرنگر میں کورونا کے ایک ساتھ 87 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ اطمینان کی بات یہ بھی ہے کہ 87 مثبت مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1184 رہ گئی ہے۔ وہیں 39 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 87 نئے معاملے
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 87 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ آج 502 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 87 مثبت کیسز پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 87 نئے معاملے
کورونا وائرس کے 87 نئے کیسز میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
ضلع میں تقریباً 2768 کے قریب متاثرہ افراد اب تک صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ اس کی جانکاری مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی ہے۔