مظفر نگر: چارتھوال تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں رونی ہرجی پور میں ایک گھر میں سانپ کے 80 انڈے ملنے کے بعد گاؤں والے خوف زدہ ہوگئے ہیں۔ گھر والوں نے سانپ کو مار ڈالا تھا۔ سانپ مرنے کے بعد اسی گھر سے سانپ کے 80 انڈے ملے اور گاؤں والے اسے دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے سانپ اور اس کے انڈوں کو مٹی میں دفن کر دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ چارتھوال تھانہ علاقہ کے گاؤں رونی ہرجی پور میں منگل کو ایک گھر سے ایک ناگ سانپ نکلا تھا اور لوگ ڈرنے لگے لیکن خوش قسمتی سے سانپ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ اس دوران لوگ لاٹھیاں لے کر پہنچے اور سانپ کو مار ڈالا۔ اس کے بعد گھر کے کونے سامان کے نیچے سے سانپ کے 80 انڈے برآمد ہوئے۔
Snake Eggs Found سانپ کے 80 انڈے دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول
مظفرنگرمیں سانپ کے 80 انڈے ایک ساتھ دیکھ کر دیہاتی خوفزدہ ہوگئے۔ منگل کو چارتھوال تھانہ علاقہ میں ایک گھر میں سانپ کو دیکھا گیا اور گھر کا سامان ہٹانے پرسانپ کے انڈے بھی پائے گئے۔
مزید پڑھیں:Friendship Between Monkey and Dog: بندر اور کتے کی انوکھی دوستی
واضح رہے کہ پانچ سال قبل گاؤں رونی ہرجی پور کے ایک گھر سے کوبرا سانپ کا جوڑا ملا تھا جبکہ گھروالوں نے سانپ کے جوڑے کو دیکھ کر گھبرا گئے اور ایک سانپ کو لاٹھیوں سے مار ڈالا تھا تاہم ایک اور سانپ بچ گیا تھا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے سانپ نے کچھ دن بعد گھر کے مالک کے 15 سالہ بیٹے کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد سارے گاؤ میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے سانپ نے اپنے ساتھی سانپ کے مرنے کا بدلہ لیا ہوگا۔