اردو

urdu

ETV Bharat / state

جعلی دستاویزات کے الزام میں 8 ٹیچرز برخاست - معذور سرٹیفکیٹ

اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں فرضی معذور سرٹیفکیٹ پر نوکری کررہے 8 ٹیچروں کو برخاست کردیا گیا۔

جعلی دستاویزات کے الزام میں 8 ٹیچر برخاست
جعلی دستاویزات کے الزام میں 8 ٹیچر برخاست

By

Published : Jun 23, 2021, 10:32 PM IST

ضلع کے بیسک ایجوکیشن افسر ڈاکٹر گورکھ ناتھ پٹیل نے بتایا کہ کئی اضلاع میں معذور سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر فرضی طریقے سے ٹیچر کے نوکری کرنے کا معاملہ روشنی میں آنے پر سال 2010 کے بعد تعینات ٹیچروں کے معذور سرٹیفکیٹ کی جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔

بی ایچ یو میں میڈیکل بورڈ تشکیل کرکے معذور کوٹے سے تعینات ٹیچروں کی جانچ کرائی گئی۔ جانچ میں ضلع کے 8 ٹیچر پوری طرح ٹھیک ملے جبکہ کسی نے کم سننے کی تو کسی نے کم دکھائی دینے کی رپورٹ بنوائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جانچ میں ان سب کی رپورٹ فرضی پائی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان 8 ٹیچروں کو برخاست کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔ سبھی ٹیچروں سے تںخواہ کے طور پر لی گئی رقم کی وصولی بھی کی جائےگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details