اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ :زہریلی شراب پینے سے 8افراد کی موت

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں جمعہ کو زہریلی شراب پینے سے 8افراد کی موت ہوگئی۔

علی گڑھ :زہریلی شراب پینے سے 8افراد کی موت
علی گڑھ :زہریلی شراب پینے سے 8افراد کی موت

By

Published : May 28, 2021, 10:37 PM IST

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس وقت دس سے زیادہ افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مہلوکین میں چار ٹرک ڈرائیور ہیں جنہوں نے ایک ڈھابے پر شام کے کھانے کے ساتھ شراب پی تھی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کا حکم دیتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندربھوشن سنگھ نے موقع واردات پر پہنچ کر 8افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

مہلوکین کا تعلق مختلف گاؤں سے ہے اور پولیس مزید اطلاعات اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تمام مہلوکین نے جمعرات کو شراب خریدا تھا اور رات میں اس کا استعمال کیا جس کے فورابعد ان کی طبیعت بگڑنی شروع ہوگئی۔

پولیس نے شراب کی دوکان کو سیل کر کے معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے۔ مقامی پولیس نے دعوی کیا کہ مہلوکین کے خود ہی گاؤں میں واقع شراب کی دوکان سے شراب خرید کر پی تھی۔مہلوکین میں دو ایچ پی گیس بوٹلنگ پلانٹ کے ڈرائیور ہیں۔جبکہ تین کا تعلق اسی گاؤ ں سے ہے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

مہلوکین کی شناخت اسلام الدین(65)دادری،گوتم بدھ نگر، اونیش(34) داٹیا(پرتاپ گڑھ)، للن(50)سمتی پور بہار،مہیش(45)رام نگلا(متھرا) جبکہ دیگر چار ٹرک ڈرائیور تھے راجیش کمار(35)، مہیش پال(40) اور سنیل(28) جبکہ ایک کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

یواین آئی۔ولی

ABOUT THE AUTHOR

...view details