اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eight Nabbed With Stolen Motorcycles:  آٹھ موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد - یوپی نیوز

رامپور کے تھانہ ٹانڈہ پولیس نے 8 چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کی 8 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ Eight Arrested For Bike Theft

Eight Nabbed With Stolen Motorcycles
موٹر سائیکل چور گرفتار، آٹھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

By

Published : May 28, 2022, 4:05 PM IST

رامپور:اترپردیش کے رامپور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں چوری کی ان وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں پولیس بھی سرگرم نظر آ رہی ہے۔ ایک ایسے ہی معاملے کا انکشاف آج رامپور ضلع کے ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے کیا۔

موٹر سائیکل چور گرفتار، آٹھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

صحافیوں سے بات چیت کے دوران اے ایس پی سنسار سنگھ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے تحت آج رامپور پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ موٹر سائیکلز Eight Vehicles Seizedسمیت 8 ملزمین کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ Eight Nabbed With Stolen Motorcycles

اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمین نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی لمبے عرصے سے چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ یہ آٹھوں ملزمین رامپور ضلع کے مختلف علاقوں کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details