اردو

urdu

ETV Bharat / state

انڈونیشیا کے آٹھ تبلیغی اراکین بلند شہر کی ضلع جیل منتقل - ویزا قوانین کی خلاف ورزی

اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے مجموعی طور پر 16 افراد جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا، کو عارضی جیل میں رکھا گیا تھا۔ ان میں سے انڈونیشیا کے 8 افراد اب ضلع جیل میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

Eight Jamati sent to jail in Bulandshahr
انڈونیشیا کے آٹھ جماعتی بلند شہر کی ضلع جیل منتقل

By

Published : Jul 2, 2020, 2:18 PM IST

انڈونیشیا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آٹھ - آٹھ تبلیغی اراکین کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی کے حضرت نظام الدین مرکز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں بنگلہ دیش کے اراکین کو ضمانت مل گئی تھی۔ وہیں انڈونیشیا کے اراکین ابھی بھی بلندشہر کے ایک عارضی جیل میں تھے۔ ان کو اب ضلع جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بتادیں کہ دیگر ممالک کے تبلیغی اراکین میں سے ماضی میں بنگلہ دیش کے اراکین کی ضمانت ہوگئی تھی۔ وہیں انڈونیشیائی باشندوں کی ضمانت کا عمل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اب ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ڈبائی کی عارضی جیل سے باہر انڈونیشیا کے کل 8 افراد کو بلندشہر ڈسٹرکٹ جیل بھیجے گئے ہیں۔

کچھ دن پہلے ہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج عدالت نمبر آٹھ سے تمام 16 غیر ملکیوں کی ضمانت منظور ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیشی تبلیغی جماعت کے اراکین نے ضمانت کے عمل کی تفصیلات پیش کیں، جس کی بنیاد پر انہیں عارضی جیل سے رہا کیا گیا۔ افسران کے مطابق وہ فی الحال پولیس کی نگرانی میں ہیں، لیکن تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے انڈونیشیا کے 8 افراد کو ضمانت نہیں ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details