اردو

urdu

By

Published : Aug 27, 2020, 8:32 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ساتویں محرم کو نہیں نکلے جلوس

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ساتویں محرم کو عزاداری سے متعلق کوئی تقریب نہیں ہوئی۔ کووڈ۔19 کی وجہ سے کوئی اجتماعی تقریب نہیں ہو سکی۔ اس کے لیے شہر کے خاص علاقوں میں پولیس کا پہرا رہا۔

7th muharram procession cancel due to coronavirus in barabanki
ساتویں محرم کو نہیں نکلے جلوس

تمام عزاداروں نے گھر میں ہی ذاتی طور پر تمام رسوم ادا کی۔ عزاداروں نے ساتویں محرم کو صرف ایک دوسرے کو تبرق ہی تقسیم کیے۔

دیکھیں ویڈیو

قابل غور ہو کہ ساتویں محرم سے ہی ضلع میں عزاداری شباب پر ہوتی تھی۔ سات محرم کو اہل سنت کی جانب سے بڑا جلوس ہوتا تھا۔

وہیں آٹھویں محرم کو اہل شیعہ کی جانب سے علم برآمد ہوتے تھے۔ نو محرم کو تعزیے رکھے جاتے تھے اور 10 محفل کو جلوس کی شکل میں انہیں دفنایا جاتا تھا، لیکن کووڈ۔19 کی پیش نظر جاری کی گئی گائیڈلائن کی وجہ سے دونوں فرقوں کی جانب سے تمام اجتماعی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

محرم وہ موقع ہے، جس میں تبرق کا اہم کردار ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے پر محرم میں مختلف اقسام کے تبرق تقسیم کیے جاتے ہیں۔

لیکن اس دفعہ تبرق کے لئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سوکھا تبرق ہی تقسیم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

احتیاطی تدابیر، عزاداری کیلئے لازمی: اسکالرز

ساتھ ہی سبیل میں پانی صرف پیکڈ بوتل ہی تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details