ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 78 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 8439 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 222 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 4843 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے 1453 کوروناوائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 78 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے 14، ایودھیا سے تین، انّاؤ سے تین، ہردوئی سے آٹھ، سنبھل سے آٹھ، شاہجہاں پور سے سات، مرادآباد سے 14، پریاگ راج سے ایک، کنّوج سے 13، اور بارہ بنکی سے سات مریض شامل ہیں۔