علی گڑھ:اتر پردیش کے علیگڑھ ضلع کے شاہجمال علاقے میں موجود سلطان شمس العارفین کی درگاہ پر عرس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلمانوں کے علاوہ دوسرے مذاہب ہندو ، سکھ عیسائی کے ماننے والے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔دور دراز سے آئے ہوئے قوالوں نے قوالی پیش کی، دیر رات تک عرس پر زائرین کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔760th URS Of Sultan Shams UL Afreen In Aligarh In Uttar Pradesh
سلطان شمس العارفین رحمت اللہ علیہ کا 760 واں عرس کا اہتمام عرس کے موقع پر مزار پر جاکر چادر پوشی، گل پوشی کرنے والوں کی تعداد ضرورت سے زیادہ نظر آئی ہے۔ لوگوں کے درمیان زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔تمام مذاہب کے لوگ عقیدت و احترام کے ساتھ مزار کے احاطے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔
سلطان شمس العارفین رحمت اللہ علیہ کا 760 واں عرس کا اہتمام 760 واں عرس میں علیگڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام عرس میں شریک ہو لیکن یہاں آکر شرک نا کریں، ہم کو صرف اللہ سے ہی مانگنا چاہیے کیونکہ کے اللہ ہی دینے والا ہے، مزار پر خواتین کا آنا، نانچ گانا، بزرگوں سے مانگنا نہیں چاہیے۔ بزرگوں کے حق میں دعا کرنی چاہیے ان کی عزت کرنا چاہیے۔ اللہ کے سوا کسی اور کے آگے ہاتھ پھیلانا اور سجدے کرنا مناسب نہیں۔
سلطان شمس العارفین رحمت اللہ علیہ کا 760 واں عرس کا اہتمام یہ بھی پڑھیں:Gyanvapi case مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر فیصلہ ملتوی
سلطان شمس العارفین درگاہ کے سجادے نوید اقبال نے عرس سے مطابق بتایا کئی برسوں سے اس عرس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ آتے ہیں۔ سلطان شمس العارفین کے انتقال کے 150 سال بعد آپ کی علیگڑھ کے شاہجمال علاقے میں دوبارہ تدفین کی گئی۔760th URS Of Sultan Shams UL Afreen In Aligarh In Uttar Pradesh