اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: حضرت شاہ محمد بشیرؒ کا 74 واں عرس - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

حضرت شاہ محمد بشیرؒ کے 74 ویں عرس کے موقع پر عقیدت مندوں نے فاتحہ کے بعد ملک اور ملت کی خوشحال کے لیے دعا کی۔

بدایوں: حضرت شاہ محمد بشیرؒ کا 74 واں عرس
بدایوں: حضرت شاہ محمد بشیرؒ کا 74 واں عرس

By

Published : Jan 14, 2021, 10:53 PM IST

حضرت شاہ محمد بشیر میاںؒ کے عرس کے موقع پر حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کی جانب سےقصبہ ککرالہ میںفاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

بدایوں: حضرت شاہ محمد بشیرؒ کا 74 واں عرس

فاتحہ خوانی کا یہ اہتمام بھارتی اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ہوا۔ حضرت بشیر میاں رحمۃ اللہ علیہ کا مزار شریف ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے محلہ گلاب نگر میں واقع ہے۔

اللہ کے ولی اور نیک بندے حضرت شاہ محمد بشیر میاںؒ کا وصال 1949 میں ہوا۔ حضرت بشیر میاںؒ کے مزار پر غریبوں اورضرورت مندوں کے لیے 24 گھنٹے اور 12 ماہ لنگر جاری رہتا تھا اور یہ لنگر آج بھی ان کے سلسلہ کے بزرگ حضرت شاہ شرافت علی میاں رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے یہاں شہر بریلی میں جاری ہے۔

خانقاہ شرافت کی ذمہ داری حضرت شاہ محمد ثقلینمیاںؒ کے ہاتھ میں ہے۔ حضرت بشیر میاں رحمۃ اللہ علیہ کے لنگر کے حوالے سے ایک واقعہ تاریخ میں بہت مشہور ہے۔

واضح رہے کہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے حضرت بشیر میاں رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے عرص کے موقع پر فاتحہ کا انعقاد ملک بہ بیرون ملک مختلف حصوں میں کیا گیا ہے۔

وہیں، درگاہ میں 74 ویں عرس کے موقع پر جانے والے عقیدت مندوں کی تعداد عام دنوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: دارالافتاء بریلی کی برانچ کا قیام

ABOUT THE AUTHOR

...view details