اترپردیش: اترپردیشکے ضلع مظفرنگر کے رہنے والے 10 مسلم خاندانوں کے 70 افراد نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ مذہب تبدیل کرنے والے افراد کے مطابق ان سبھی خاندانوں نے 10 سال قبل ہندو مذہب چھوڑ کر مذہب اسلام اختیار کیا تھا۔ اس تعلق سے سڑنا آشرم کے آچاریہ نے بتایا کہ آج یوگ سادھنا آشرم بگرہ میں آکر مظفر نگر کے رہنے والے 70 افراد ہندو مذہب کے رسم و رواج کے مطابق ہندو بن گئے۔ ان میں مرد خواتین اور بچے سبھی شامل ہیں۔
سڑنا آشرم کے آچاریہ کا دعویٰ ہے کہ 10 سال قبل یہ لوگ بھٹک گئے تھے اور کسی کے بہکاوے میں آکر مذہب اسلام اختیار کر لیا تھا۔ انہیں آج ہندو رسم و رواج سے ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی۔ وہیں مذہب تبدیل کرنے والے خاندان کے لوگوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے غربت سے پریشان ہوکر اور روزگار پانے کی لالچ میں اپنا مذہب تبدیل کیا تھا، لیکن جب وہاں بھی غریبی نے ساتھ نہیں چھوڑا تو ہم نے دوبارہ ہندو مذہب اختیار کر لیا۔