گاؤں کا ایک غریب شخص اینٹ کے بھٹے پر کام کر کے اپنے خاندان کی پرورش کرتا تھا۔ اس کی سات برس کی لڑکی دوپہر تقریبا دو بجے بھٹے پر کام کر رہے والد کے لیے کھانا لینے پیدل گھر جا رہی تھی۔ اسی درمیان راستے میں گاؤں کے نوجوان نے اسے روک لیا اور کھینچ کر پاس کے ہی مکا کے کھیت میں لے گیا۔
نابالغ لڑکی کے ساتھ نوجوان نے ریپ کیا نوجوان نے لڑکی کے منھ میں کپڑا ٹھونس کر اس کے ساتھ ریپ کیا۔ بچی کی چیخ سن کر آس پاس موجود لوگ موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو دبوچ لیا۔
گاؤں والوں کی اطلاع پر تھانہ انچارج پون سنگھ اور لڑکی کے والدین موقع پر پہنچے۔ پولیس نے لڑکی کی حالت نازک دیکھ کر علاج کے لیے ضلع ہسپتال بھجوا دیا ہے۔ پولیس ریپ کے ملزم کو گرفتار کر تھانے لے آئی ہے۔
حدثے کے بارے میں پولیس افسرارون کمار سنگھ نے بتایا کہ کھجوریا تھانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی سے ریپ کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچی۔ متاثرہ کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔