اُترپردیش حکومت نے بدعنوانی کے ساتھ ہی کام میں لاپرواہی پرسخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔ سبھی ساتھ افراد کے خلاف جانچ میں سنگین معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان افسران کی عمر 50 برس یا اس سے زیادہ تھی۔ حکومت نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر فیصلہ لیتے ہوئے ان افسروں کی سبکدوش ہونے کا حکم دے دیا۔
بدعنوانی کے الزام میں 7 افسران برخاست - بدعنوانی کے الزام میں 7 افسران برخاست
اُترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدعنوانی کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے پی پی ایس کے ساتھ افسران کو برخاست کردیا۔ ان افسران کو لازمی سبکدوشی دی گئی ہے۔
![بدعنوانی کے الزام میں 7 افسران برخاست](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4988830-661-4988830-1573118278759.jpg)
یوگی آدتیہ ناتھ نے بدعنوانی کے خلاف سخت رخ اپنایا
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ 'پی اے سی کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ارون کمار، فیض آباد کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار رانا، آگرہ کے ڈپٹی ایس پی نریندر سنگھ رانا، جھانی کے تیج ویر سنگھ یادو، مرادآباد کے ڈپیٹی ایس پی سنتوش کمار سنگھ، گونڈہ کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ تنویر احمد کو برخاست کیا گیا ہے۔'
TAGGED:
news