اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا کے7 نئے مریضوں کی تصدیق، 1 کی موت

ضلع مظفرنگر میں آج کورونا وائرس کے 7 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، ساتھ ہی 6 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔وہیں اب تک ضلع میں تقریبا 268 مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

7 new corona cases found in muzaffarnagar
کورونا کے7 نئے مریضوں کی تصدیق

By

Published : Jun 28, 2021, 7:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 7 مثبت کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 7 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 6 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد125 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک تقریبا 268 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد نئے کورونا کے کیسز

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 7 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو گھر میں قرنطینہ اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 30 ہزار 194 متاثرہ افراد کو صحتیاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details