اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی بورڈ امتحانات: ہندی میں 7.97 لاکھ طلبا فیل

اترپردیش بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'ہندی میں ناکام ہونے والے طلبا کی تعداد گذشتہ برس 10 لاکھ کے قریب تھی۔ رواں برس یوپی بورڈ کے بورڈ امتحانات میں تقریبا 56 لاکھ طلبا شریک ہوئے'۔

7.97 lakh students fail in hindi in up board exams
یوپی بورڈ امتحانات: ہندی میں 7.97 لاکھ طلبا ناکام

By

Published : Jun 29, 2020, 2:13 PM IST

اترپردیش میں بارویں کے امتحانات میں تقریبا 2.70 لاکھ طلبا ہندی میں پاسنگ نمبر حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جب کہ دسویں جماعت میں 5.28 لاکھ طلبا اپنے ہندی پیپر میں ناکام رہے۔

اترپردیش ملک میں ہندی ہارٹ لینڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یوپی سیکنڈری بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں تقریبا 7.97 لاکھ طلبا ہندی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اس نتائج کا اعلان ہفتہ کو کیا گیا۔

ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تقریبا 2.39 لاکھ طلبا نے اپنے ہندی کے پیپر میں شرکت نہیں کی۔

ہائی اسکول کے ایک استاذ نے بارہویں جماعت کے ہندی کاپیاں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ بہت سے بچے 'آتماویشواس' جیسے آسان الفاظ نہیں جانتے تھے اور انہوں نے غلط ہجے کے ساتھ 'ویشواس' لکھا ۔

استاذ نے کہا ہے کہ 'ان میں سے کچھ نے 'یاترا' کے لئے 'تکلیف' لکھا۔ اس سے ان کی زبان کے علم کی سطح کی عکاسی ہوتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'طلبا کی اکثریت ہندی کو نظرانداز کرتی ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زبان کا مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو مستقبل کے امکانات کی پیش کش نہیں کرتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details