اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں 7 بنگلہ دیشی گرفتار - British Army Base in North Asia.

ریاست اترپردیش کے جھانسی میں 7 بنگلہ دیشیوں گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے پاس کوئی معقول رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھے۔

7 Bangladeshi nationals held in UP's Jhansi
اترپردیش میں 7 بنگلہ دیشی گرفتار

By

Published : Feb 9, 2020, 8:02 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:08 PM IST

جھانسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی پرادیپ نے بتایا کہ دو روز قبل بس اسٹیڈ کے قریب معمول کی چیکنگ کے دوران سات بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے گئے 7 بنگلہ دیشی کا تعلق ڈھاکہ سے ہیں اور وہ یہاں بس اسٹانڈ کے قریب واقع ہوٹل میں رکے ہوئے تھے جبکہ ان کے پاس بھارت میں رہنے کےلیے معقول دستاویزات موجود نہیں تھے۔

غیرقانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی کچھ دنوں سے یہاں فش آئیل کا کاروبار کر رہے تھے۔

تحقیقات میں ان لوگوں کوئی فوجداری مقدمہ نہیں پایا گیا لیکن اب ان پر غیرقانونی طور پر قیام پذیر رہنے کی پاداش میں فارنرز ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار شدہ افراد کی شناخت مامون شیخ، ملان شیخ، اسلم شیخ، فلان شیخ، سجیر شیخ، مکول شیخ اور مونو وید کے نام سے کی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details