ضلع گوتم بدھ نگر کے بادل پور تھانہ علاقے میں واقع گردھر پور گاؤں میں پولیس نے دہرے قتل میں ملوث ملزمین سمیت 7 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ راستے کے معمولی سے تنازعے نے خونی شکل اختیار کر لی تھی جس میں فائرنگ میں دو ہلاک ہوئے تھے اور ایک شدید زخمی ہوا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون II) ہریش چندر نے بتایا کہ 'جمعرات کی صبح پولیس تھانہ بدلا پور امبیڈکر پارک کے قریب تفتیش کر رہی تھی۔'
اس دوران کار میں کچھ لوگ آتے ہوئے دیکھے گئے۔ ان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن شرپسندوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
وہیں پولیس کی فائرنگ سے دیویندر، رویندر اور بھوپال نامی تین شرپسند زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ان کے کچھ ساتھیوں کا تعاقب کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔