اترپردیش میں کورونا انفیکشن کی شرح میں مسلسل کمی کے درمیان حکومت چھٹویں سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی جلد شروع کرنے پر غور کرے گی۔
یوپی میں چھٹویں سے بارہویں تک کی کلاسز جلد شروع ہونے کا امکان - اترپردیش میں اسکول کھولیں جائیں گے
اترپردیش میں تعلیمی ادارے کھولے جانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں چھٹویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو پڑھانے کی جلد اجازت دی جا سکتی ہے۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ان لاک کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کے مطابق اسکولوں میں کلاس چھ سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی آئندہ دنوں میں شروع کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جائے۔ انہوں نے صورتحال کا مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد ہی ان کلاسز کی شروعات کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح میں کمی درج کئے جانے کے باوجود ہر سطح پر احتیاط قائم رکھنا ضروری ہے۔ کووڈ۔19کی ٹیسٹنگ کا کام مکمل صلاحیت کے ساتھ کیا جائے۔ کانٹیکٹ ٹریسنگ اور سرویلانس سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ کووڈ اسپتالوں کے نظام کو چست درست رکھا جائے۔ انہوں نے کووڈ۔19سے بچاو کے سلسلہ میں لوگوں کو مسلسل بیدار کئے جانے پربھی زور دیا۔
یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت دوردراز کے علاقوں تک طبی سہولیات دستیاب کرانے کے لئے عہد بند ہے۔ اس کے تحت دیہی علاقوں میں صحت خدمات کو مضبوط کیا جاررہا ہے۔