اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 69 نئے کیسز - ہوم آئسولیٹ

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 69 نئے کیسز ملے۔ ساتھ ہی 25 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

69 new cases of corona virus in Muzaffarnagar
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 69 نئے کیسز

By

Published : Nov 26, 2020, 10:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 69 مثبت کیس ملے ہیں۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 69 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کہ آج 25 مثبت مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 429 ہو گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔

نئے مریضوں میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفرنگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے، کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 6254 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details