اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں کورونا کے 659 نئے معاملے، 14 کی موت - کورونا مثبت کیس

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری ہے، لکھنؤ میں آج کورونا کے 659 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی آج 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ جس کے بعد لکھنؤ میں مجموعی طور پر کورونا کے 48,748 مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 644 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں کورونا کے 659 نئے معاملے، 14 کی موت
لکھنؤ میں کورونا کے 659 نئے معاملے، 14 کی موت

By

Published : Sep 24, 2020, 8:34 PM IST

لکھنؤ میں ہر روز بڑی تعداد میں کورونا مثبت کیس سامنے آرہے ہیں۔ لکھنؤ میں 48,748 مثبت کیسز ہیں جبکہ 644 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں 4,674 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے.
لکھنؤ میں آج 659 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ آج کئی دنوں بعد لکھنؤ میں اتنے کم مثبت کیسز آئے ہیں۔ اس سے پہلے ہر روز تقریبا ہزار کیسز سامنے آ رہے تھے۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 48,748 جبکہ 39,580 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 644 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 9391 ایکٹو کیس پائے گئے ہیں۔

لکھنؤ میں گذشتہ 11 دنوں میں 10 ہزار 414 مثبت کیسز آئے ہیں، جبکہ اس دوران 131 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں 13 ہزار 161 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے اور اب سب سے زیادہ موت لکھنؤ میں ہی ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details