اتر پردیش : کورونا سے اب تک 6507 افراد ہلاک
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 45 ہزار 443 مثبت کیسز پائے گئے ہیں جبکہ 6,507 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اب کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ زیادہ افراد ڈسچارج ہو رہے ہیں۔ آج یو پی میں 2,778 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 41 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 4 لاکھ 1 ہزار 306 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔جن میں لکھنؤ سے 53,422، کانپور سے 23,510، پریاگ راج میں 19,730، گورکھپور سے 15,824، غازی آباد سے 15,077، وارانسی سے 14,174، نوئیڈا سے 13,738، بریلی سے 10,271، میرٹھ سے 9,919، علی گڑھ سے 8,345ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیے گئے ہیں۔