اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں 61 نئے کورونا مثبت کیسیز

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 61 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے

By

Published : Jun 29, 2020, 3:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 61 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 22208 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 660 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 14808 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔

لکھنؤ میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے کل 2634 وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے اس میں 61 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، وہیں 24 گھنٹوں میں 11 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان مریضوں میں لکھنؤ سے 13، ایودھیا سے 10، انّاؤ سے ایک، ہردوئی سے 11، کنّوج سے تین، سنبھل سے چار، بارہ بنکی سے نو، شاہجہاں پور سے ایک، گورکھپور سے ایک اور مرادآباد سے آٹھ مریض شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 61 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22208 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 660 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک گیر پیمانے پر گذشتہ 24 گھنٹوں میں 380 افراد سے زائد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔

وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details