ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 61 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ راحت و اطمینان کی بات یہ ہے کہ آج 27 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 681 رہ گئی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا کے 61 نئے معاملوں کی تصدیق ضلع مظفر نگر میں اب تک 25 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 61 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ آج 7 الگ الگ کورونا سینٹر کی رپورٹ موصول ہوئی، جن میں 61 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا 1403 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج چکی ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی۔