فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے جسرانا علاقے میں ایک تین منزلہ مکان میں خوفناک آگ لگنے سے ایک کنبے کے چھ افراد کی جل کر موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ قصبہ پاڈھم میں منگل کی رات رمن کمار سنگھ کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع پر پولیس کے جوان موقع پر پہنچے لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ذرا دیر میں پہنچیں جس کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلیا اور آگ پوری عمارت میں پھیل گئی۔Massive fire breaks out in Firozabad
ڈی ایم روی رنجن اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش تیواری سمیت کئی تھانے کی فورس موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو حاصل کرنے کے لئے آگرہ، ایٹہ، مین پوری سے دمکل کی گاڑیاں منگانی پڑیں۔ کئی گھنٹوں کی سخت مشقت کے بعد 18 فائر بریگیڈ سے آگ پر قابو پایا جاسکا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کی مالی تعاون اور مکمل علاج فراہم کرنے کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے۔