ریاست اترپردیش کے سہارنپور علاقے میں چھ نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سہارنپور علاقے میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حیدرآباد اور چنئی سے آئے 6 مہاجر مزدوروں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
اس معاملے کو لے کر ضلع افسر اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ 'ضلع میں اب کل کورونا مریضوں کی تعداد 226 ہو گئی ہے۔ اب ضلع میں ایکٹیو کورونا کیسز 25 بچے ہیں۔