اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثات میں 6 کی موت، 20زخمی - اتر پردیش میں سڑک حادثہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں الگ الگ سڑک حادثوں میں ایک خاتون سمیت 6 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے جنہیں ٹراما سنٹر ریفر کیا گیا ہے

سڑک حادثات میں 6 کی موت، 20زخمی
سڑک حادثات میں 6 کی موت، 20زخمی

By

Published : Feb 15, 2020, 2:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ 'جمعہ کی دیر رات نگر کوتوالی علاقے کے راجپور بھریا جنگل کے نزدیک سواریوں سے بھری ایک جیپ بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ گئی۔ جیپ میں سوار ضلع گونڈہ کے اٹیا ٹھوک باشندہ روی شریواستو، بجلی پور باشندہ درگیش شریواستو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک 24 سالہ شخص اور 23 سال خاتون نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ دونوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ زخمیوں میں کشنا دیوی، سیما، منجو دیوی، سریندر، رام ساگر، راجن،خیرالنساء، عبدالخالق، سمن، ارشد سمیت 15 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'

وہیں نگر کوتوالی علاقے میں کار اور ٹرک کی ٹکر میں کار ڈرائیور اعظم(34) کی موت ہوگئی اسی طرح سے پچپیڑوا علاقے کے جڑکوئیاں کے نزدیک موٹر سائیکل کی ٹکر میں فیروز(14) کی موت ہوگئی۔ بلرامپور غورا روڈ پر رام نگر کے نزدیک پیش آئے کار اورجیپ کی ٹکر میں فیرئی، سکھ دیو، چندر پرکاش، غلام حسن اور اکھلیش شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرونا کرنیش، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیو رنجن ورما اور بی جے پی رکن اسمبلی پلٹورام نے سنیچر کو ضلع ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details