حادثے میں ہلاک ہوئے مسافروں کا تعلق دیوریا اور بستی سے ہے۔ حادثے کا شکار بس کانپور سے چل کر بستی کے لیے جا رہی تھی۔
سی او رودولی دھرمیندر یادو نے بتایا کہ کانپور سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو بسیں ایک ساتھ بستی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ دونوں بسیں آگے پیچھے چل رہی تھیں۔ رودولی علاقے کے روجا گاؤں فلائی اوور پر ایک ڈی سی ایم نے بس میں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس کے بعد بس ڈرائیور نے بس روک کر یہ دیکھنے کی کوشش کی بس میں کوئی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔ آگے کی بس کو کھڑی دیکھ کر پیچھے سے آ رہی روڈ ویز کی دوسری بس بھی فلائی اوور پر ہی رک گئی۔
اس بیچ تیز رفتار آ رہے ٹریلر نے بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بس کے نیچے کھڑے مسافر حادثے کا شکار ہوگئے۔ جس میں 8 مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے، جس میں سے چھ کی موت ہو گئی اور دو کا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے۔