ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5716 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 241439 ہوگئی۔ جبکہ 74 نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3616 تک پہنچ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے پہلی موت 2 مارچ کو درج کی گئی تھی۔ جس سے ٹھیک چھ مہینوں بعد آج ریاست میں مہلوکین کی تعداد 3616 ہوگئی ہے جو کہ 1.5 فیصدی ہے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں 56459 ایکٹیو مریض ہیں۔ جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 181364 ہے جن میں آج ریاست کے مختلف اضلاع سے ڈسچارج ہونے والے 4687 مریض بھی شامل ہیں۔