ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا کے 57 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے 33 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ضلع میں محکمۂ صحت کے مطابق کورونا کے 57 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ ضلع میں آج کورونا کے 33 مریض صحتیاب ہو کر گھر روانہ ہوئے ہیں۔