اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 56 مریض صحت یاب - علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ

ضلع علی گڑھ میں گزشتہ شب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 120 تک پہنچ گئی، جس میں 12 افراد کی موت اور 56 صحت یاب ہوئے ہیں۔

علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 56 مریض صحت یاب
علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 56 مریض صحت یاب

By

Published : May 23, 2020, 1:43 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ علی گڑھ میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 3 اموات گزشتہ روز ہوئی جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ باوجود اس کے علی گڑھ انتظامیہ نے دو روز قبل سے ہی صبح 7 بجے سے 11 بجے تک اور دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک پھل، سبزی، دودھ اور دہی کی دوکانے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب صحتیاب کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ابھی تک تقریبا 50 فیصد متاثرین مکمل طور سے صحتیاب ہو گئے ہیں، کل 120 میں سے 56 متاثرین صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، بہت ضروری کام پر ہی گھروں سے نکلیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details