لکھنؤ:اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس کے 5571 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 235757ہوگئی ہے ۔جبکہ 56 نئے اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3542ہوگئی ہے ۔
یوپی: کورونا وائرس کے 5571 نئے معاملے
ترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس کے 5571 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 235757ہوگئی ہے
قابل ذکر ہے کہ 'ریاست میں پہلی بار ایک دن میں 1.49لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے اڈیشنل چیف سکریٹری امت موہن پرساد نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس وقت ریاست میں 55538ایکٹیو کیس ہیں جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 176664 ہے جن میں آج استپالوں سے ڈسچارج ہونے والے 4537مریض بھی شامل ہیں۔
افسرنے بتایا کہ پیر کو 149874نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں ابھی تک 5776664نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔مسٹر پرساد نے کہا کہ بغیر علامت والے 28270پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں جو کہ ریاست میں مجموعی مریض وں کا نصف ہے۔
ابھی تک 104093پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں جن میں سے 76323مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔