ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبوں کے 55 طلباء کو بین الاقوامی کمپنیوں میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر ایم فرحان سعید نے بتایا کہ اپریل 2020 سے اب تک کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ، بیسک سائنس اور دیگر شعبہ جات کے 55 طلباء کو اسٹپنگ کلاؤڈ، آر این ایف ٹیکنالوجیز فارمس، اوپٹم، ریلائنس جیو اور دھام پور شکر میل جیسی کمپنیوں نے منتخب کیا ہے۔